نئی دہلی ،5 ستمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ہفتے کو ٹیچرس ڈے پر کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں استاد کو ایشور سے بھی اونچا مقام دیا گیا ہے اور ہمیں اساتذہ کا شکریہ ادا کرکے ان سے آشیرواد لینا چاہئے۔
ڈاکٹر نشنک نے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش پر منائے جانے والے ٹیچرس ڈے پر ٹویٹ کرکے کہا،’’عظیم ماہر تعلیم ،دانشور اور سابق صدرجمہوریہ ’بھارت رتن‘ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش 5 ستمبر کو ’ٹیچرس ڈے‘ کے طورپر مناکر ان کے تئیں احترام کا اظہار کیا جاتا ہے۔آئیے ،آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ہم اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کریں اور ان کا آشیرواد لیں۔‘‘
انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا،’’ہندوستان کی وسیع ترین ثقافتی روایات میں استاد کو ’گرور برہما ،گرور وشنو‘ اور آچاریہ دیوو بھوو‘ کہہ کر گرو کو ایشور سے بھی اونچے مقام پر بٹھایا گیا ہے۔‘‘