نئی دہلی ، 05 ستمبر (یواین آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی پالیسی تبدیل کردی ہے اور اب ’کم سے کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ نجکاری‘ کے نظریہ پر کام کر رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ ’’مودی حکومت کی سوچ – کم سے کم حکمرانی زیادہ سے زیادہ نجکاری‘۔
کوویڈ 19 تو بس بہانہ ہے ، سرکاری دفتروں کو پرمنینٹ اسٹاف سے مُکت بنانا ہے،نوجوانوں کا مستقبل چرانہ ہے اور ’دوستوں‘ کو آگے بڑھانا ہے ۔