کورونا معاملوں میں نیا اضافہ ،ایک دن میں 83 ہزار سے زیادہ متاثرین

0
0

نئی دہلی ،3 ستمبر (یواین آئی) ملک میں کورونا کی وبا کا انفیکشن تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار انفیکشن کے 83 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 38.53 لاکھ کے پاس پہنچ گئی حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 68 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 83,883 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 38,53,407 ہوگیا۔
کورونا متاثرین کی تعداد میں ہوا یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں درج کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔اس سے پہلے بھی 78,761 کا سب سےزیادہ روزانہ کے اضافے میں ہندوستان میں ہی 29 اگست کو ہوا تھا۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68,584 مریض ہوئے ہیں جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 29,70,493 ہوگئی ہے۔ٹھیک ہونے والوں کے مقابلے میں انفیکشن کے نئے معاملے بڑھنےسے فعال معاملے 14,256 بڑھکر 8,15,538 ہوگئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا