الطاف بخاری کی موجودگی میں100سے زائد خواتین اپنی پارٹی میں شامل

0
0

نمرتہ شرما نے جموں وکشمیر میں خواتین کو سیاسی ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سو سے زائد خواتین لیڈران وکارکنان نے سعید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پریس بیان کے مطابق اس پروگرام کا اہتمام پارٹی خواتین ونگ صوبہ جموں کی انچارج نمرتہ شرما نے کیاتھا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے الطاف بخاری نے سبھی خواتین کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خواتین کی ترقی کے لئے کام کریں گیں۔ نمرتہ شرما نے مانگ کی کہ جموںوکشمیر میں خواتین کو سیاسی ریزرویشن دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کا خواتین تک فائیدہ پہنچانے کے لئے تحصیل وضلع سطح پر مقامی انتظامیہ کو مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ خاص طور سے دیہی علاقہ جات میں خواتین اسکیموں بارے ناواقف ہیں اور یہ انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں فلاحی پروگراموں متعلق بیدارکیاجائے۔ موصوفہ نے صوبہ جموں میں پارٹی خواتین ونگ کو مضبوط بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں خواتین کو سیاسی ریزرویشن دی جانی چاہئے جنہیں دہائیوں سے نظر انداز کیاگیاہے۔ خواتین سماج کاکمزور طبقہ ہے جس کو نمائندگی سے محروم رکھاگیاہے۔ شمولیت کرنے والوں میں رجنی سنگرہ، کومل وید، منجو مشرا، دیپکا مہاجن، نمرتہ گپتا، پنویت کور، پنکی کماری، ریکھا کماری، مینو شرما وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا