متاثرین کومعاوضہ مہیاکرانے کی ضلع انتظامیہ سے اپیل
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍حالیہ بارش سے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔اس دوران ضلع میں مختلف رہائشی مکانات میں بھی کافی نقصان پہنچا۔ضلع کے مختلف علاقہ جات سے نقصان کی خبریں موصول ہوئی۔وہیں آج دوسرے روز سب ڈویژن گندو کے چناس سے خبر ملی کہ تیز آندھی کی وجہ سے ریاض احمد بٹ کا مکان پوری طرح سے خستہ حال ہوچکا ہے۔نشاط قاضی نے کہا کہ ریاض احمد نے حال میں مکان تعمیر کیا تھا اور کافی غریب شخص ہے۔نشاط قاضی نے مزید کہا کہ کمپارٹمنٹ 22 بگڑا کھڈو میں بھی اس دوران طوفان اچانک ایک دیودار پرپیڑ گرا جس کی زد میں عبدالمجید امرتپورہ کی دس مویشی ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ عبدالمجید مال مویشی چراتا ہے۔مال مویشی کے علاوہ ان کو زندگی بسر کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں جس سے وہ اپنی روزمرہ کی زندگی بسر کر سکے۔نشاط قاضی نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اس نقصان کی خبر کے بعد انتظامیہ کی جانب سے غریب عوام کے ہوئے نقصان کا کوئی بھی معاوضہ مہیاکرانے کاعمل شروع نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چائے کہ جن لوگوں کے دوران طوفان جن بھی لوگوں کو نقصان ہوا انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اس نقصان کا جائیزہ لیا جانا چاہئے اور انہیں اس کا فوری طور معاوضہ فراہم کیا جانا چاہے۔