زمین پرگری تاروں میں اُلجھ گئیں،غریب قاسم دین کاسب کُچھ لُٹ گیا
نمائندہ لازوال
کٹھوعہ؍؍پنچایت گوڈا کلیال میں ایک زبردست حدشا ھوا جس میں قاسم دین ولد مندی قوم گجر ساکن گوڈھا تحصیل رامکوٹ ضلع کٹھوعہ کی چھے بھینسیں مر گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھینسیں گھاس چرانے کے لئے اوچہ پینڈ پنچایت کے ایک کھلے میدان میں قاسم دین گجر لے گیا تھا وہاں بجلی ڈیپارٹمنٹ کی لا پرواہی سے بجلی کے پول کی تاریں زمین پر پڑی تھی یکے بعد دیگرے بھینسیں بجلی لپیٹ میں آگئیں اور جائے ۔موقع پہ سب بھینسیں مر گئیں۔ قاسم دین گجر کا گجر بسر ان ہی بھینسوں پہ منحصر تھا۔ اب اس کے پاس اور کوئی آمدنی کا ذریعہ نہ ھے۔ لہٰذا گورنر انتظامہ اور گورنمنٹ جموں و کشمیر سے مودبانہ گزارش ہے کہ قاسم دین کے حق میں جلد از جلد رلیف واوزار کی جائے تاکہ غریب کنبہ کا گزر بسر آسانی سے چل سکے۔