گریز میں ایل او سی پر گولہ باری

0
0

ایک سکول کی عمارت سمیت چھ تعمیری ڈھانچوں کو جزوی نقصان
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستانی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک سرکاری سکول کی عمارت سمیت چھ تعمیری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز کے تاربل علاقے میں ایل او سی پر منگل کی شب پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ گولہ باری سے تاربل علاقے میں واقع ایک سکول کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں وکشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا