10سنیئر سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

0
0

زمینی سطح پر عوامی بہبودکیلئے کام کریں:الطاف بخاری
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍سنگرانہ اور زنگیر سوپور کے بلاک ڈولپمنٹ کونسلز وائس چیئرپرسنز سمیت دس سنیئر سیاسی کارکنان جن میں زیادہ پنچایتی نمائندگان شامل ہیں، نے جموںوکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی ترجمان کے مطابق صدر دفتر بنڈ لال چوک سرینگر میں منعقدہ تقریب کے دوران سنگرامہ اسمبلی حلقہ سے پیپلز کانفرنس کے سابقہ انچارج اور بی ڈی سی چیئرمین سنگرامہ فاروق احمد بھٹ، بی ڈی سی چیئرمین زنگیر سوپور فاروق احمد راتھر، سرپنچ بلگام محمد مقبول پیر، سرپنچ رنگیل فہمیدہ بیگم،سنگرامہ سے یوتھ لیڈر عادل احمد راتھر، یوتھ لیڈر ہلال احمد میر، ہیگام سے عبدالقیوم گنائی، چاندکھوٹھ سے سنیئر سیاسی کارکن محمد اکبر وانی ، رہبن سوپور سے وقار احمد بھٹ اور پلہلان سے یوتھ لیڈر سجاد احمد شیخ شامل ہیں۔ اِن نامور سیاسی کارکنان کا صدر سعید محمد الطاف بخاری نے پارٹی لیڈران شعیب ملک ، نور محمد شیخ، منتظر محی الدین، فاروق اندرابی ، عرفان نقیب اور میر عماد رفیع کی موجودگی میں خیر مقدم کیا۔ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان نے اپنی پارٹی قیادت کی رہنمائی میں اپنے علاقہ میں عوامی خدمات انجام دینے کی خواہش ظاہر کی ۔اس موقع پر اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہمیں جموں وکشمیر پارٹی ایک موثر سیاسی پلیٹ فارم لگا جس میں قیادت نے عوامی شکایات کو حل کرنے کے لئے عملی طور طریقہ اختیار کیا ہے ، سید محمد الطاف بخاری کی قیادت ،سیاسی دور اندیشی، تجربہ اور پختہ عزم کا ایک امتزاج ہے۔ اُن کی دیانت دارانہ اور عملی اقدام نے ہم سب کو جے کے اے پی میں شامل ہونے کے لئے تحریک پیدا کی ہے‘‘۔اس موقع پر اپنی پارٹی صدر نے متعلقہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات حل کرنے میں نئے کارکنان کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا’’مجھے پختہ یقین ہے کہ سیاسی کارکنان جنہوں نے اپنی پارٹی میں آج شمولیت اختیار کی ہے ، وہ زمینی سطح پر مثبت تبدیلی لائیں گے، وہ متعلقہ علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے میں اپنی خدمات دیں گے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا