کانگریس رہنمائوں نے سوگوار کنبے سے ہمدردی کا اظہار کرنے کیلئے مرحوم بشیر احمد کی رہائش گاہ کا دورہ کیا

0
0

سنگم بتی آگ متاثرین کے حق میں معاوضے کا مطالبہ کیا ،سانحہ میں رہائشی مکان اور دو دوکانیں خاکستر ہوئیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق وزیر جی ایم سروڑی نے مرحوم بشیر احمد کے سوگوار کنبے سے اظہار ہمدردی کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔واضح رہے مرحوم کانگریس بلاک صدر ٹھاکرائی تھے اور چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل ہو گئے ۔اس دوران کانگریس رہنمائوں نے مرحوم کی سماج کے تئیں خدمات کو یاد کیا ۔اس دوران موصوف کے ہمراہ راج کمار بدیال ، ایڈوکیٹ آصف نجیب، غلام حسن شاہ ، طارق حسین منٹو، نوید اشرف کچلو، طارق حسین زرگر، قاضی معزم جہاں، عبدالوحید لون، شنکر سنگھ وزیر، شکیل احمد دیو، رنجیت شرما، موہت سنگھ سین ،عزیز محمد ،علی محمد نائیک، محراج الدین ،مشتاق احمد شمس الدین، غلام محمد، شاہنواز حسین، چوہدری شمس الدین، محمد سلیم، عبدالجبار، محمد امین کریپاک، بدیا لال شرما، عبدالرشید خان، طارق حسین و دیگران موجود تھے ۔انہوںنے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواران کیلئے یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔وہیں کانگریس نائب صدر نے کہا کہ مرحوم بشیر احمد ایک قابل لیڈر تھے جو لوگوں کے حقوق کیلئے کھڑے رہے اور ایک زمینی سطح کے سیاستدان تھے ۔انہوںنے کہا کہ مرحوم کی خدمات کبھی بھولی نہیں جا سکتی اور وہ ٹھاکرائی کے لوگوں کیلئے ایک مثال تھے ۔سروڑی نے اس دوران سنگم بتی مغل میدان کا دورہ کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ آگ متاثرین کی مدد کی جائے۔موصوف نے کہا کہ آگ متاثرین کا عارضی رہائش دی جائے کیونکہ وہ ابھی بے گھر ہو چکے ہیں جہاں ان کا مکان اور دو دوکانیں خاکستر ہوئی ہیں ۔سروڑی نے متاثرین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں معاوضۃ دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ چوبیس اور پچیس اگست کی درمیانی رات کو یہ واقعہ پیش آیا جہاں کشوری لال ولد اوم ناتھ کی دوکانیں اور مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا