لیفٹینٹ گورنر سنہا کا پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

0
0

سری نگر، (یو این آئی) لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سابق صدر ہند اور بھارت رتن شری پرنب مکھرجی کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

آنجہانی کو ایک اعلیٰ پایہ کے سیاستدان اور بہت اچھا انسان قرار دیتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سابق صدر کو اپنی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آنجہانی پرنب مکھرجی کوایک قابل تقلید ہستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تئیں اُن کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا