سرینگر میں مڈبھیڑ:تین جنگجو ہلاک،اے ایس آئی شہید

0
0

سرینگر،30 اگست (یواین آئی) جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سرینگر میں اتوار کی صبح سلامتی دستوں اور جنگجوؤں کے درمیان مڈبھیڑ میں تین جنگجو مارےگئے اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) شہید ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائکل سوار جنگجوؤں نے پنتھا چوک پر ہفتے کی رات پولیس اور مریزی ریزرو پولس فورس کے ایک مشترکہ دستے پر حملہ کیا۔علاقے کو فوراً چاروں طرف سےگھیر لیا گیا اور تلاشی مہم شروع کردی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سلامتی دستوں کے جوان جب ٹارگیٹ ایریا کی طرف آگے بڑھ رہے تھے تبھی وہاں چھپے ہوئے جنگجوؤں نے ان پر گولیاں چلانی شروع کردی۔سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے ساتھ ہی مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔شروعاتی فائرنگ میں ایک جنگجو مارا اور اے ایس آئی شدید طورپر زخمی ہوگیا۔
زخمی اے ایس آئی بابو رام کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔دو اور جنگجوؤں کو آج صبح مار گرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔جنگجوؤں کی شناخت اب تک نہیں کی جاسکی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا