مینڈری دریا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے بلنوئی کی عوام پریشان

0
0

سابق ممبر اسمبلی کے افتتاح بھی کیا تھا ،ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی ایپل
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍سرحدی تحصیل منکوٹ کی پنچائت بلنوئی کے لوگ کئی سالوں سے ایک پل کی مانگ کررہے ہیں۔ لمبے عرصے کی مانگ کے بعد 2014 میںسابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے پل کا سنگ بنیاد رکھا ۔لیکن تاہنوز پل کی تعمیر نہیں ہوئی۔ واضح رہے سرحد سے متصل اس پنچائت بلندی کی وارڈ نمبر 8,9,10 کی عوام کو پل کی اشد ضرورت ہے۔یہ پل بچھیری بلنوئی کو ساگرہ سے جوڑنے کا واحد راستہ ہے۔اس سلسلے میںنمائندہ سے بات کرتے ہوئے بچیھری بلنوئی کی پنچ نازیہ نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی جانب سے گولہ باری ہوتی ہے تو ہمارے لیے بہت مشکل وقت ہوتا ہے کیونکہ اگر دوران گولہ باری کوئی زخمی ہو جائے تو اس کو پل تک پہنچانے میں دو گھنٹوں کا سفر تہہ کرنا پڑھتا ہے۔ تب زخمی ہونے والی کی جان چلی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پل بن جائے تو پھر سڑک تک پہنچنے میں پانچ منٹ کا سفر ہے جو یہاں کی عوام کے لئے ایک بہت بڑی راحت ہے ۔ نازیہ نے کہا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے پچھلے چالیس سال میں بہت ساری قیمتی جانیں کھوئی ہیں۔انہوں نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں اس پل کا کام اس وقت کے ایم ایل اے مینڈھر جاوید رانا نے شروع کروایا تھا اور بی ڈی او مینڈھر طارق خان و جاوید رانا نے پل کی سنگ بنیاد رکھی تھی لیکن ہماری بدقسمتی تھی کے یہ کام صرف دس دن چلا اور اس کے بعد اج تک ہم نے بی ڈی او افس منکوٹ کے ہزاروں چکر لگائے لیکن اس پل کا کام شروع نہیں ہو ا۔ انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اس متعلق فوری کاروائی کرکے اس عوام کو راحت پہنچانے کی مانگ کی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا