تعمیراتِ عامہ میں آن لائین انتظام، نگرانی اور حساب کتاب نظام متعارف ہوگا
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍انتظامی کونسل جو آج یہاں چئیر مین لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی ، نے آج سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( ایس سی ای آر ٹی ) کے قیام کو منظوری دی ۔ یہ ادارہ سٹیٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن جموں اینڈ کشمیر کے ادغام سے قائم کیا جا رہا ہے ۔ ایس سی ای آر ٹی یو ٹی میں تعلیمی اختیار کا اعلیٰ ادارہ ہے جو حکومت کو تعلیم ، انسانی وسائل کی ترقی اور قومی یکجہتی کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے پروگراموں اور پالیسیوں کی عمل آوری میں حکومت کو مشورہ اور مدد فراہم کرے گا ۔ سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نصاب کی ترقی ، صحت و طبی تعلیم ، رہنمائی و مشاورت ، یکساں و خصوصی تعلیم جیسے پہلوؤں کی دیکھ ریکھ کرے گا ۔ ایس سی ای آر ٹی محکمہ تعلیم کو 1.34 لاکھ ان سروس اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بنیادی سطح پر وسائل و تعلیمی مدد فراہم کرنے کیلئے ایس سی ای آر ٹی موجودہ ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ( ڈی آئی ای ٹی ایس ) کے ذریعے کام کرے گا جو اس ادارے کے انتظامی کنٹرول میں رہیں گے ۔ ایس سی ای آر ٹی کو چالو کرنے کیلئے انتظامی کونسل نے ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر کا چارج چئیر مین جے کے بی او ایس کو عبوری اقدام کے طور دیا ہے ۔ ایک اور فیصلے میںانتظامی کونسل نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں آن لائین انتظام ، نگرانی اور حساب و کتاب نظام کی ترقی اور عمل آوری کو منظوری دی ۔ آن لائین ویب پر مبنی پورٹل محکمہ کے بنیادی ڈھانچہ ، انتظام و انصرام ، انسانی وسائل کا انتظام ، آن لائین پروجیکٹ تجاویز ، ٹھیکیداروں کی رجسٹریشن ، کنٹریکٹروں سے متعلق تفاصیل ، اُن کی جانب سے عمل میں لائے گئے کاموں کی جیسے پہلوؤں کی ڈیجٹائیزیشن ہو گی ۔ محکمہ کو اول سے آخر تک اپنے تمام کاموں کو منظم کرنے جن میں مفصل پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری ، ٹینڈر طلب کرنے کا عمل ، کام کی سرعت اور معیار ، کاموں کی نگرانی ، بلنگ ، ادائیگیاں اور مکمل کئے گئے کاموں کی دیکھ ریکھ پورٹل کے ذریعے باقاعدہ بنانا ہو گا ۔ چالو ہونے پر نظام موجودہ دستی کام کاج کو آن لائین عمل کے طور پر توسیع دے گا جس سے محکمہ کے کام کاج میں بہتری آئے گی ۔ پروجیکٹ چھ ماہ کی مدت کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے اور اسے یکم اپریل 2021 کو چالو کرنا متوقع ہے ۔ اس سے قبل اس پروجیکٹ کو دو ماہ کیلئے آزمائشی طور پر چلایا جائے گا ۔ انتظامی کونسل نے دیگر انجینئرنگ محکموں بشمول جل شکتی اور محکمہ بجلی کو اس نظام کی تنصیب کی ہدایت دی