ایک دن میں 62ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ، فعال معاملوں میں اضافہ

0
0

شرح اموات 1.89 فیصد،پورے ملک میں 1,504کورونا جانچ لیب؛ملک میں ایک دن آٹھ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونے کی جانچ
یواین آئی

 

نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا کی وبا کی بڑھتی ہوئی شدت کے درمیان ، ایک دن میں ریکارڈ 62 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، حالانکہ انفیکشن کے 68ہزار سے زیادہ نئے معاملوں کی وجہ سے فعال معاملے بھی بڑھے ہیں ۔وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 62282افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2158946ہوگئی ہے ۔ تاہم ، اس عرصے کے دوران 68898نئے کیس سامنے آنے سے فعال معاملوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2905823اور سرگرم کیسز 692028ہو گئے ہیں۔ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 983لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 54849تھی۔ ملک میں فعال معاملے 23.82 فیصد اور انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 74.30فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.89فیصد ہے ۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں فعال معاملوں کی تعداد 2078میں بڑھ کر 162806ہوگئی اور 326اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 21359ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 12243افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 459124ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد میں 452کا اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے بڑھ کر 87177ہوگئے ۔ ریاست میں اب تک 3001افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 8846افراد کی بازیابی کی وجہ سے مجموعی طور پر 235218افراد متاثر ہوئے ہیں۔اس دوران پورے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی جانچ کرنے والے لیبوں کی تعداد بڑھ کر 1,504ہوگئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں دس نام اورجڑگئے ہیں۔ ان میں سرکاری 978 اور نجی لیبوں کی تعداد 526 ہے ۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیب 772 (سرکاری 453 ، نجی319) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبوں کی تعداد 614 (سرکاری 491، نجی123) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 118 (سرکاری 34اورنجی84) ہے ۔ان 1,504 لیبوں میں 20 اگست کو 8,05,985 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور سے 3,34,67,237 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 68,898 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 29,05,823 ہوگئی ہے ۔ حالانکہ 20 اگست کو 62,282 کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 983 مریضوں کی موت سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 5,633 اضافہ ہوا ہے ۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 6,92,028 سرگرم معاملے ہیں۔ کرونا وائرس کووڈ ۔19 کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 805985نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔جمعہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 اگست کو ملک بھر میں 805985نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور اس کے ساتھ اب تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 33467237ہوگئی ہے ۔ چلا گیا ہے ۔دریں اثنا ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بڑھ کر 1504ہوگئی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانبسے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 10ہزار آبادی پر 140سے زیادہ کورونا جانچ کی جارہی ہے ۔ گوا میں دس لاکھ آبادی 1826ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ اوڈیشہ میں دس لاکھ آبادی پر 1265، دہلی میں 1111، لداخ میں 945 ، کرناٹک میں 927، تمل ناڈو میں 918، آسام میں 918، آسام میں 819، ہریانہ میں 752، اترپردیش میں 630، اور گجرات میں 620 ٹسٹ ہورہے ہیں۔ ملک میں دس لاکھ آبادی پر اوسطا 580 ٹیسٹ ہورہے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 68898 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2905823 ہوگئی ہے ۔ اگرچہ 20اگست کو 62282 متاثرین کے ٹھیک ہونے اور 983 مریضوں کی موت ہونے سے فعال معاملے میں 5633 کی کمی آئی ہے ۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 692028 فعال معاملے ہیں۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 983کورونا کے مریضوں کی موت ہونے سے کورونا شرح اموات 1.89فیصد پر آ گئی ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق 20اگست کو ملک بھر میں 983کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ، ، جس سے اب تک اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا