لیفٹیننٹ گورنر نے جموں رِنگ روڑ مرحلہ اوّل کا اِفتتاح کیا

0
0

حکومت یوٹی میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم:سنہا
کہاجموں رِنگ روڈ سے جموں میں گنجانیت او رآلودگی کم ہوگی اور جموں کو خوشحال بنانے مدد ملے گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں رِنگ روڈ مرحلہ اوّل کا اِفتتاح کیا۔اکھنورسڑک،کنکریلاور بلوال کے مابین 8کلومیٹر سڑک کے اِس حصے کا اِفتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے ترقیٔ شمالی مشرقی خطے اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ ،اَرکان پارلیمان شمشیر سنگھ ، جگل کشور شرما او رچیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی موجودگی میں کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اِفتتاح پر اپنے اطمینان کا اِظہار کیا او رسڑکوں کو کسی بھی سماجی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔ اُنہوں نے تعمیراتی ایجنسی کو اِس پورے پروجیکٹ کوفوری تکمیل یقینی بنانے کے لئے کہا اور انہیں اس کے لئے مراعات فراہم کرنے اور افسران کو پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے انعامات سے نوازنے کا عندیہ دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ نئی اِفتتاح کی گئی سڑک سے آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور جموں شہر میں گنجانیت کم ہوگی جس سے خطے میں معاشی و صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے یوٹی کے طو ل و عر ض میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حکومت کے عز م کا اعادہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں اور سانبہ اِنتظامیہ کو پروجیکٹ کے لئے بروقت اراضی کے حصول اور فوری طور تما م رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سراہا۔جموں شہر کی ضرورتوں کو ملحوظ نظر رکھ کرڈیزائن کیا گیا جموں رِنگ روڑ شہر کے اطراف و اکناف کو براہ راست جوڑ کر اندرون شہر میں ٹریفک کے نقل و حمل پر دبائو کم کر نے میں مدد گارثابت ہوگا اور ساتھ ہی یوٹی کے دیگر اضلاع کے مابین مسافت بھی کم ہوگی۔اس موقعہ پر جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، آئی جی پی جموں مکیش سنگھ،ضلع ترقیاتی کمشنر جموںسشما چوہان،ڈپٹی میئر جے ایم سی پورنیماشرما،ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی ہیم راج اور مختلف سینئر افسروں کے دیگرمتعلقین بھی موجود تھے۔جموں رِنگ روڑ کا مرحلہ اوّل مارچ 2020ء میں مکمل ہونے کی توقع تھی لیکن کووِڈ بحران کے سبب اس میں تاخیر ہوئی۔ 58.255کلومیٹررِنگ روڑ دسمبر 2021 ء تک پایۂ تکمیل کو پہنچے گا اور اس پر تخمیناً 2024کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے مئی 2018ء میں رکھا تھا۔رِنگ روڑ رایا موڈ، پٹی، بڑی براہمنا ، مورالائین ، میراں صاحب، لالیال ، الورا، سوہن جانا، گھومنہاسن،کارلوپ ،کانگرریل ، بھلوال ، کوٹ ، کھیری اور نگروٹہ کے قریب جگتی سے گزرے گی۔پروجیکٹ کی تکمیل پر جموں ضلع کے 54 اور سانبہ ضلع کے 6دیہات منسلک ہوں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا