سنگِ بنیادبھی یہاں بے بنیادہوگیا!

0
0

رام نگر کے چوکی جندوڑ میں گرلز ہاسٹل کا کام چار سال میں شروع نہ ہو سکا!
نریندر سنگھ ٹھاکر

ادھمپور؍؍ ضلع ادھمپور کی تحصیل رام نگر کے گاؤں چوکی جندرونڈ میں لڑکیوں کے لئے حکومت کی جانب سے ایک ہاسٹل کی منظوری دی گئی تھی ۔جہاں حکومت کے اس فیصلے سے مقامی عوام میں امید جاگ اٹھی تھی ان کے بچیاں اب اچھی تعلیم حاصل کریں گی ۔ 2016ئ؁ میں رام نگر کے سابق ایم ایل اے نے اس سلسلے میں ایک بورڈ بھی لگایا تھا اور اس گرلز ہاسٹل کا کام 254.76 لاکھ کی لاگت سے مکمل ہونا تھا لیکن تین چار سال گزرنے کے بعد بھی کام نہیں ہوا ہے۔ اس سے صاف واضح ہو جاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرکے دیہی عوام کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ لوگ حکومت کے اس رویئے سے بہت مایوس ہیں اور حکومت سے لوگوں کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔ اسسلسلے میں جب نمائندہ نے مقامی لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گاؤں کے لوگوں کا کوئی کام دلچسپی کے ساتھ نہیں کرتی ہے جس سے لوگ بنیادی سہولیات سیمحروم ہیں۔مقامی عوام نے ضلع کمشنر ادھمپور اورلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گرلز ہاسٹل کا کام جلد سے شروع کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا