دہشت گردی بربادی کاراستہ:دلباغ سنگھ

0
0

کرالہ گنڈ جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ٹاپ شوٹر نصیرالدین ساتھی سمیت ہلاک،پولیس اور فورسز کے لئے بڑی کامیابی
جاوید میر

ہندوراہ ؍؍ہندوراہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں گزشتہ شام ہوئی تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے وانہ گام کرالہ گنڈ میں 4مئی کو سی آر پی ایف جوان سے چھینی گئی اے کے 47رائفل، ایک پستول، گولیوں کے کئی راونڈاور نقدی رقم بھی برآمد کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نصیرالدین ان جیسے حملوں میں ملوث تھا اور نصیرالدین اور اس کے ساتھی کو مار گرانا پولیس اور فورسز کے لئے بڑی کامیابی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی آفس ہندوارہ میں دلباغ سنگھ نے نامہ نگاروں کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ شمالی کشمیر میں50جنگجو سرگرم ہے۔کرالہ گنڈ ہندوارہ لشکر کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا لشکر طیبہ کاٹاپ شوٹر نصیر الدین عرف ابو سعاد کرالہ گنڈ انکوانٹر میں مارا گیا ہے۔پولیس اور فورسز کے لئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ نصیر الدین کئی ایسے حملوں میں شامل تھا جن میں فورسز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ کہ ملیٹنسی کا راستہ بربادی کا راستہ ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہاکہ مقامی جنگجوئوں کو اور عوام کو بچانے کے لئے کئی انکونٹروں کو ادھورا ہی چھوڑنا پڑا ہے۔شمالی کشمیر میں جنگجوئوں کے حوالے سے بتا یا کہ شمالی کشمیرمیں50کے قریب جنگجوسرگرم ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ پولیس نے کبھی بھی کسی بھی ملیٹنٹ کے لواحقین کو نہیں ستایا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ4مئی کو وانہ گام کرالہ گنڈمیں سی آر پی ایف جوان سے اے کے47رائفل چھینی گئی تھی وہ بھی اس جھڑپ سے برآمد ہوئی ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فورسز نے ابھی تک ایسے ٹاپ کمانڈروں کو گرادیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ملیٹنسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امسال قریب16ایسے بچوں کو اس ملیٹنسی کے راستے سے واپس لایا اور انہیں کہایہ راستہ بربادی کا راستہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگجوان بچوں کو ورغلاکر انہیں اپنے صفوں میں شامل کرتے ہیںلیکن جموں وکشمیر پولیس کی یہ کوشش رہی کہ ان بچوں کو ان کے والدین سے مل کر انہیںا س راست سے واپس لایا۔ انہوں نے کہ ملیٹنٹوں کو مارنے سے ملٹنسی ختم نہیں ہوگی اس میں حکمت عملی اپنانی لازمی ہے۔ اس موقع پرآئی جی پی کشمیر نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس نے کبھی بھی کسی ملیٹنٹ کے لواحقین کو نہیں ستایا ہے نہ ہی انہیں کبھی ستائے گے۔اس موقع پر پریس کانفرنس میں موجود جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ،آئی جی کشمیر وجے کمار، فوج کے بریگیڈر، ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکر وردی کے علاوہ پولیس اور سی آر پی ایف کے آٖفسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا