ہندوستانی بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار:راج ناتھ

0
0

اپنے سمندری بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو کارروائی کے لئے فوری طورپر تعینات کرسکتی ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اگر ضرورت پڑنے پر وہ اپنے سمندری بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو کارروائی کے لئے فوری طورپر تعینات کرسکتی ہے ۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے یہاں بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران، بحریہ نے اپنے وطن کے باشندوں کو گھر پہنچانے کے لئے سب سے بڑی مہم ‘آپریشن سمندر سیو’ چلا کر قوم کے مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔ بحریہ نے کورونا وائرس کے چیلنج اور بحران کی منفی صورتحال کے باوجود ہمسایہ ممالک سے 4000 افراد کو اپنے کے اہل خانہ کے پاس واپس لایا۔ اس کے علاوہ مشن ساگر کے تحت مالدیپ، موریشس اور مڈگاسکر جیسے ممالک کو بھی طبی امداد پہنچائی گئی۔ بحریہ کے ذریعہ کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ مراکز بھی کامیابی سے چلائے گئے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ نے خطے میں مفادات کی حفاظت اور سب کی ترقی کے لیے ‘ساگر’ مشن کے تحت جنگی جہاز اور طیارے کو حساس مقامات پر تعینات کیا۔ اس طرح کی تعیناتی کے ساتھ ، بحریہ نے ضرورت پڑنے پر بحر ہند کے خطے میں انسانی امداد اور راحت رسانی کے آپریشن انجام دیے اور بین الاقوامی سمندری خطے میں سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کیمسٹر سنگھ نے مسلح افواج میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے اور فوجی امور کے محکمہ کی تشکیل کا ذکر کیا۔ اس اقدام کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے تینوں افواج کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا اور یہ تربیت، دفاعی خریداری اور افواج کی ہم آہنگی اور کارروائیوں میں خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ بحریہ نے کورونا وائرس کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے رواں مالی سال میں آپریشن، انتظامیہ اور جدید کاری کے میدان میں مستقل پیشرفت کی ہے ۔ مالی دشواریوں کے باوجود حکومت نے افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عہدیداروں کو ہنگامی اختیارات دیئے ۔ حکومت کی میک ان انڈیا پہل کے مطابق بحریہ کی جانب سے خود انحصار ہندوستان کے تئیں عہد بندی پر انہوں نے کہا کہ وہ مقامی سامان اپنانے کے سلسلے میں سرخیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی کامیابیوں کی رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں شروع ہونے والی نول انوویشن اینڈ انڈیجائزیشن آرگنائزیشن کو اس سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔نول چیف ایڈمرل کرم ویر سنگھ نے وزیر دفاع کو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی جدت کاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے تیار کردہ سامان مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ استعمال ہورہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا