’اگر کچھ ہوجاتا تو ہمیں پاپ لگتا‘

0
0

اڈوانی، جوشی، کلیان ہمارے پتامہ:چنپت رائے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرنے کے لئے بھومی پوجن کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرلیڈر لال کرشن اڈوانی، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی اور کلیان سنگھ کو نہیں بلائے جانے کے سلسلے میں نکتہ چینیوں کو مسترد کرتے ہوئے شری رام جنم بھومی تیرتھ نیاس کے جنرل سکریٹری چنپت رائے نے بدھ کو کہا کہ یہ ہمارے پتامہ ہیں اور میڈیا میں ہونے والی نکتہ چینیوں سے ان کے اور ہمارے دل متاثر نہیں ہوسکتے ہیں۔مسٹر رائے نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ پانچ اگست کو رام مندر کی تعمیرشروع کرنے لئے منعقد بھومی پوجن پروگرام میں مسٹر اڈوانی، ڈاکٹر جوشی وغیرہ کو نہیں بلائے جانے کے سلسلے میں نکتہ چینی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’’اڈوانی جی، ڈاکٹر جوشی جی اور کلیان سنگھ جی ہمارے گھر پتامہ ہیں جنہوں نے مندر کی تحریک کو آسمان پر پہنچایا۔ ان کی صحت کے سلسلے میں فکر مند ہیں۔‘‘انہوں نے کہاکہ ان میں سب لوگ 85 برس سے زیادہ عمر کے ہیں۔ اگر کچھ ہوجاتا تو ہمیں پاپ لگتا۔ ہم نے انہیں سے فون پر پوچھا تھا کہ اتنی عمر ہے کیا وہ بھیڑ بھاڑ میں اجودھیا آئیں گے۔ اس پرانہوں نے کہا تھا کہ وہ بھیڑ بھاڑ میں نہیں آئیں گے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا