اہلیانِ جموں کے لئے سمارٹ سٹی ایک دیرینہ خواب:وکرم ملہوترہ

0
0

اولڈ سٹی وارڈ نمبر آٹھ کا دورہ کیا،صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی سنیئرلیڈروکرم ملہوترہ نے مکو اولڈ ریہاڑی و ار ڈ نمبر8کا دورہ کر کے وہاں پر لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کا جائزہ لیا۔ طارق نار کے زیر اہتمام دورہ میں انہوں نے کئی لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے شکایت کی کہ انہیں آلودہ پینے کا پانی سپلائی کیاجارہاہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیاکہ نالہ کے ارد گرد تحفظاتی کام کیاجائے کیونکہ برسات کے دوران اکثریہ نالہ طوفانی شکل اختیار کر لیتا ہے جس سے بھاری مالی نقصان ہوتا ہے۔ لوگوں نے ٹیوب ویل سے صاف وشفاف پانی کی سپلائی اور علاقہ میں ٹائلٹ کمپلیکس کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔لوگوں کی مشکلات سننے کے بعد وکرم ملہوترہ نے آلودہ پانی سپلائی کئے جانے پر سخت تشویش ظاہر کی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کا مقام ہے کہ میونسپل حدود کے اندر شہر جموں میں رہائش پذیر لوگوں کو صاف پانی سپلائی نہیں کیاجارہا، ایسی صورتحال میں لوگ دوسرے علاقوں سے پانی لانے یا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا ہم جموں شہر میں رہ رہے ہیں، کیسے جل شکتی محکمہ شہرِ جموں میں رہائش پذیر لوگوں کے تئیں اِس قدر لاپرواہی برت سکتا ہے؟۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ افسران کی ایک ٹیم بھیج کر پانی سپلائی لائن کی جولیج ایج ہے، اُس کو ٹھیک کر کے صاف پانی فراہم کیاجائے۔ انہوں نے قصور واروحکام پر ذمہ داری بھی عائد کرنے کی مانگ کی ہے۔ وائی بہو مٹو، جنمیت بالی، ناگیشور نرائین، کرشن لال، بلو کمار، راما کمار، کلدیپ راج، بنٹی سنگھ، اندر سنگھ، ہنی کمار، ترسیم، بھگت سنگھ، موہن لال، نریندر سنگھ، روی کمار، وکرم، جتندر سنگھ، مکیش سنگھ، راجو شرما، باوا گپتا اور کرشن لال کنو بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا