منجاکوٹ میں مذہبی اور سیاسی لوگوں نے پر امن احتجاج کیا ،ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
سیارف خان
منجا کوٹ ؍؍حضورپاک ﷺ کے خلاف کچھ روز قبل توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے پر منجاکوٹ میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پر امن احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق صوفی بزرگ الحاج مولانا گلزار حسین کی قیادت میں دینی عالم حافظ محمد الیاس ثقافی اور کانگریس لیڈر فاروق خان کے علاوہ مختلف پنچائتوں سے وابستہ سرپنچوں نے بھی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر کے بارے میں بولنے والے ملزم پر جلد از جلد پی ایس اے عائد کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں دوبارہ سے اس قسم کے ناقابل برداشت الفاظ کسی بھی مذہب کے خلاف کوئی بھی استعمال میں نہ لاسکے۔وہیں اس کے بعد لوگوں نے تحصیلدار منجاکوٹ جاوید چوہدری، ایس ڈی پی او منجاکوٹ نثار کھوجہ اور ایس ایچ او منجاکوٹ پنکج شرما کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔اور کہا ملزم کو سزائے موت دی جائے۔