نئی دہلی ، 18 اگست ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آکاشوانی سے ہر ماہ نشر ہونے والے اپنے پروگرام ’ من کی بات ‘ میں شامل کرنے کے لئے ملک کے لوگوں سے آرا طلب کئے۔اگست میں یہ پروگرام 30 تاریخ کو نشر کیا جائے گا۔
مسٹرمودی کے گزشتہ سال دوسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا 15 واں’من کی بات‘ پروگرام ہوگا اور مجموعی طور پر یہ 68 واں پروگرام ہے۔
وزیر اعظم نے آج ٹویٹ کر کے 30 اگست کو نشر ہونے والے ’من کی بات‘ پروگرام کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ تجاویز 1800-11-7800 نمبر پر ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ نمو ایپ یا ’مائی گووڈاٹ ان‘ پر بھی اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔
26 اگست تک ٹول فری فون لائن پر تجاویز ریکارڈ کی جاسکتی ہیں۔ یہ تجاویز29 اگست کی رات کے 23:45 بجے تک بھیجی جاسکتی ہیں