ہماری گردنیں ہمارے نبی کے لئے ہیں:سید فاضل حسین ایل جی اس حوالے سے اپنا بیان واضح کریں:حافظ ریاض احمد
ریاض ملک
منڈی ؍؍تحصیل منڈی ہیڈ کوٹر پر گزشتہ دنوں جموں کے ریاسی میں ایک شخص نے رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کرکے اپنی دل کی آگ تو بجھائی۔ لیکن اس کے ایک بیان نے پوری جموں وکشمیر میں جلتی آگ پر تیل ڈالنے کا کام کیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر منڈی ڈاک بنگلو میں مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے جموں وکشمیر ایل انتظامیہ انتظامیہ سے حضرت اقدس صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے اشخاص کو موت کی سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران مرکزی جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا سید فاضل حسین شاہ بخاری، نورانی جامع مسجد اعلی پیر منڈی کے نائب امام وخطیب مولانا حافظ ریاض احمد، جامعہ فیض القران قاسمی مارکیٹ منڈی کے مہتمم مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی کے علاوہ سول سوسائٹی منڈی کے چیئر مین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی ،سوسائیٹی کے جنرل سیکرٹری ریٹائرڈ لیکچرر امیر الدین گریستو ،سوسائیٹی کے آرگنائیزر عبدالاحد بٹ ریٹائرڈ ڈی وائی ایس پی فرید احمد گریستو، نوجوان سماجی کارکن خواجہ طارق احمد شیخ خواجہ منظور احمد شیخ قمر علی اجلاس میں موجود رہے۔اس موقع پر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی نے پریس کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں جو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔وہ ناقابل برداشت ہے۔ ہم چاہیں گے کہ ایسے شر پسند عناصر کو سزائے موت دی جائے۔مولانا حافظ ریاض احمد، مولانا سید فاضل حسین قادری، مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی ،نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریاسی میں پوری کائنات کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی جو گستاخی کی گئی ہے۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور پر زور الفاظ میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند عناصر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر سزائے موت دی جائے۔اس سے کم سزاء ہمیں قبول نہیں ہے۔ کیونکہ گزشتہ دنوں خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کی گئی اور آج ریاسی میں دودن قبل ایک اور شخص نے آقائے دوجہاں کی شان میں گستاخی کرکے جموں وکشمیر ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔سید فاضل حسین قادری نے کہا کہ ہمارا سب کچھ سرکار کائینات کے لئے ہے۔ہماری گردنیں بنی ہی اس لئے ہیں کہ ہم سرکار دو عالم کے نام پر کٹاوا دیں۔ حافظ ریاض احمد نے کہا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے بیان دینے کی جرآت نہ ہو اور جموں وکشمیر لیفٹینٹ ایل جی بھی اس متعلق اپنابیان واضح کریں ان کے علاوہ مفتی شریف الحسن قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جاے گی۔سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوے انتظامیہ سے گزارش کی کہ اس ملک دشمن فتین مفسدین کو کڑی سے کڑی سزاء دی جائے۔