نئی دہلی،16 اگست (یواین آئی)سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں اتوار کو بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے۔
مسٹر مکھرجی کورونا سے متاثر ہیں اور ان کے دماغ میں جمع خون کو ہٹانے کےلئے آپریشن بھی کیا گیا ہے۔وہ دس اگست کو اسپتال مٰں داخل ہوئے تھے۔
فوج کے اسپتال کی طرف سے آج بتایا گیا،’’سابق صدر کی حالت پہلے جیسی ہی ہے۔ان کے جسم کے اہم اعضا ٹھیک طرح سے کام کررہے ہیں اور وہ مسلسل وینٹیلیٹر پر ہیں۔انہیں کئی پرانی بیماریاں بھی ہیں۔سابق سدر کی صحت پر ماہرین برابر نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
سابق صدر کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ان کی صحت پھچلے دنوں کے مقابلے کافی بہتر اور مستحکم ہے۔سبھی اہم اعضا ٹھیک طرح سے کام کررہے ہیں اور علاج کا اثر نظر آرہا ہے۔ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ جلد ہی پھر ہمارے بیچ ہوں گے۔‘‘