گہلوت حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

0
0

جے پور 14 اگست(یواین آئی)راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت نے آج اسمبلی میں صوتی ووٹ سے اعتماد حاصل کرلیا پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاریوال نے تحریک اعتمادکی تجویز پیش کی تھی جس پر اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے دونوں فریق سے تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک بحث کروائی۔وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بحث میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی رہنماوں نے حکومت گرانے کی ٹھان لی تھی،میں نے بھی یہ عزم کیا ہے کہ اپنی حکومت کسی بھی قیمت پر نہیں گرنے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جس شکل میں اروناچل پردیش ،بی جے پی نے کانگریس کے 45 میں سے 40 ایم ایل اے چرا لیے۔مدھیہ پردیش،کرناٹک گوا،منی پور میں ہمارے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت ہوئی۔اس طرح آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی ہی سازش یہاں بھی کی گئی اس میں بی جے پی کامیاب نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ اس سازش میں بی جے پی کے مقامی لیڈران کو نظر انداز کر کے مرکزی وزیر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش رچتے رہے۔کہا کہ ایک آڈیو میں مرکزی وزیر کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا