اب تک19302مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے536نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے438کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 98کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد26949تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے26949معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7138 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک19302اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد509تک پہنچ گئی ،جن میں سے 470کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور39کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید779 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے218اور کشمیر صوبے کے 561اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 763211ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13؍اگست2020ء کی شام تک 736262نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک406537افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں42231اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7138کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ48554 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق308105اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابقسری نگر میں اَب تک کورونا وائرس کے6577معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2036سرگرم معاملات ہیں ۔4378مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ163 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 2303ہوئی ہیںجن میں سے 523سرگرم معاملات ہیں اور86مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1694صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 1983معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں577سرگرم معاملات ہیں اور 1373مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ33کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرکولگام میں1674مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں203سرگرم معاملات ہیںاور 1440صحتیاب ہوئے ہیںاور31کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 1545 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں104سرگرم ہیں اور 1417صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1680 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں343 سرگرم ہیں۔ 1302شفایاب ہوئے ہیں اور35 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1677ہوئی ہیںجن میں سے 485سرگرم ہیں اور1154اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ38کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِدھرکپو اڑہ میں 1394 معاملات درج کئے گئے ہیں اور 272سرگرم معاملات ہیں اور1091صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 31 کی موت واقع ہوئی ہے۔با نڈ ی پورہ میں اب تک 1251مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے542سرگرم معاملات ہیں ، 691مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 18کی موت واقع ہوئی ہے۔ گا ند ربل میں کل 815 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں353سرگرم معاملات ہیں اور 451 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 11 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 1776مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں723سرگرم معاملات ہیں اور1026صحت یاب ہوئے ہیںاور27کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک774 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 186 افراد سرگرم ہیںاور 585اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع رام بن میں619معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 47سرگرم معاملات ہیں اور571 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأکٹھوعہ میں636مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 100سرگرم معاملات ہیںاور 535اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہا ود ھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 634 ہوئی ہیں جن میں سے 171معاملات سرگرم ہیں۔ 461اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02کی موت واقع ہوئی ہیضلع سا نبہ میں 541مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 165سرگرم معاملات ہیں اور 375اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈ وڈ ہ میں 327عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے37معاملات سرگرم ہیں جبکہ288مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں310معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 110سرگرم معاملات ہیں جبکہ198مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے اور ریا سی میں بھی257معاملات سامنے آئے ہیں جن میں138گرم ہیں اور119مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ضلع کشتوا ڑ میں 176مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں23سرگرم معاملات ہیں اور 153اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔