فلپائن میں روس کے کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا کلینیکل تجربہ

0
0

یواین آئی

ماسکو؍؍روس کی کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ ویکسین کے تیسرے مرحلے کا کلینیکل تجربہ فلپائن میں رواں برس اکتوبر سے مارچ 2021 تک کیا جائے گا۔فلپائن کے صدارتی دفتر کے ترجمان ہیری راک نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ترجمان کے مطابق ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹیسٹ کا خرچ روس کی حکومت برداشت کرے گی۔ در اصل ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل تجربے میں ہزاروں افراد کو شامل کیا جاتا ہے اور انھیں اس کی خوراک دے دی یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ویکسین کتنی موثر اور محفوظ ہے۔روس اور فلپائن میں ساتھ ساتھ ویکسین کے تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ کیا جائے گا۔فلپائن کے محکمہ اشیائے خوردنی و دوا‘ اس ویکسین کو اپریل 2021 تک منظوری دے سکتا ہے۔قبل ازیں روس عالمی سطح پر کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کی ویکسین کو منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ روس کے گیملیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور وزارت دفاع کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی ویکسین کو ’اسپوتنک وی‘ نام دیا گیا ہے۔روس نے منگل کے روز اس کا رجسٹریشن کرتے ہوئے اسے منظوری دے دی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس ویکسین کی حمایت کرتے ہوئے اسے کووِڈ۔19 کے خلاف محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے۔مسٹر پوتن نے کہا کہ یہ ویکسین ہر طرح سے ضروری معیاروں پر کھری اتری ہے۔ روس کی کورونا ویکسین میں دلچسپی ظاہر کرنے والا فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہے۔ فلپائن کے صدر روڈرگو دْرتیتے نے عوامی طور پر اس کی خوراک لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کورونا ویکسین سب سے پہلے کورونا متاثرین کے علاج میں سرگرم صحت اہلکاروں کو دی جائے گی۔ اس کے بعد یکم جنوری2021 سے یہ عام افراد کے لیے مہیا ہوگی۔ اسپوتنک وی کو ’گیم کووِڈ ویک‘ کے نام سے رجسٹرڈ کیا گیا ہے لیکن روس کے پہلے سیٹلائٹ اسپوتنک کی مقبولیت کے پیش نظر اسے اسپوتنک وی کے نام سے تقسیم کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا