کہابھاجپادورمیں عوام کو پسماندگی ومحرومی کا احساس ہوا،خان پور نگروٹہ میں تجارتی مرکز کا کیا افتتاح
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے آج جموں خطے کی حقیقی امنگوں کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں میں پسماندگی کا احساس پیدا ہوا ہے۔صوبائی صدر نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جموں کے مفادات کو ڈگر لینڈ کے خود ساختہ مسیحا ئوںکو بھاری حمایت کے باوجود روک دیا گیا ہے ۔خان پور نگروٹہ میں ایک نوجوان انجینئر کاروباری شخص کے بزنس اسٹیبلشمنٹ کے افتتاح کے موقع امید ظاہر کی کہ جموں کے ساتھ ناانصافی کے مرتکب افراد کو اپنی غلطیوں کا ادراک ہو گا اور ہر معاملے پر اخلاقی طور پر قدغن لگانا بند کریں گے جبکہ یہ اس خطے کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک منصفانہ اور بہتر معاہدے کی ضرورت ہے ۔موصوف نے مزید کہا کہ نوجوان ملازمتوں کی کمی اور ناجائز ڈومیسائل قواعد کی وجہ سے افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کی ترقی اور پیشرفت کے لئے حالیہ برسوں میں روکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ اہے جس کے نتیجے میں لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔بعدازاں وبائی مرض کے لازمی پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے فرنٹ لائن وارئرس کے مثالی کردار کی سراہنا کی۔اس موقع پر چوہدری رحمت علی ، چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل نگرروٹہ ، سوم ناتھ کھجوریہ ، جی کے رینا سرپنچ خان پور ، محمد اقبال نائب سرپنچ ، محمد امین ، روی سنگھ ، راکیش ٹھاکر ، کوشل پنڈت وغیرہ شامل تھے۔