مبارک منڈی کمپلیکس کے داخلی دروازے بند کرناناقابل قبول

0
0

مقامی عوام نے کینڈل مارچ کر کے احتجاج کیا ،احتجاجی مہم تیزکرنے کاانتباہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مبارک منڈی اور پکی ڈھکی کی عوام نے مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلکس کے داخلی گیٹ بند کرنے کے سلسلے میں ایک کینڈل ائٹ مارچ کیا تاکہ یو ٹی انتظامیہ کو جگایا جائے اور عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔واضح رہے مبارک منڈی کمپلکس کی جانب سے لوہے کے گیٹ نصب کئے گے ہیں جس کو لیکر مقامی عوام کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور عوام انتظامیہ سے ان گیٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی عوام نے کمپلکس پر اکٹھے ہوکر یو ٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہمبارک منڈی ہیریٹیج کمپلکس سوسائٹی عوام کو ہراساں کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایم ایم جے ایچ ایس اپنے غیر منطقی اور من مانے فیصلوں کی وجہ سے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے اور مقامی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ داخلی دروازے بند کر کے ہمیں اپنے ہی علاقہ میں ایک پنجرے میں قید کر دیا ہے اور ایسے سخت فیصلے لیتے وقت ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ مہاراجہ کے دور میں بھی ایسے فیصلے نہیں لئے گے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کو کس بات نے مجبور کیا کہ یہاں لوہے کے گیٹ نصب کئے گے جس کی وجہ سے بزرگ اور مریض پریشان ہو رہے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ اپنی ناکامیوں اور رشوت ستانیوں کو چھپانے کیلئے ایسے کام کر رہی ہے ۔مظاہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں گیٹ نہیں کھولے گے تو احتجاجی مہم کو بڑھایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا