ملک میں کورونا کی شرح اموات دو فیصد

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ ملک میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 1,007 کورونا متاثرین کی ہلاکتوں کے درمیان کورونا شرح اموات کم ہوکر دو فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق 09 اگست کو پورے ملک میں 1,007کورونا متاثرین کی موت ہو گئی جن سے اب تک اس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 44ہزارسے متجاوز 44,386ہوگئی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 390 کورونا متاثرین نے مہاراشٹر میں دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ تملناڈو میں 119 آندھرا پردیش میں 97، کرناٹک میں 107، مغربی بنگال میں 54، اترپردیش میں 41، گجرات میں 24، پنجاب میں 24، دہلی میں 13، مدھیہ پردیش میں 19، تلنگانہ میں 10 ، اڈیشہ 13، راجستھان میں 11اور جموں وکشمیر میں 13کورونا متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں اینڈمان نیکوبار، ارونا چل پردیش، دادر ناگر حویلی، دمن دیو، لداخ، منی پور، میگھالیہ اور سکم میں ایک بھی کورونا مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ پورے ملک میں میزورم واحد ریاست ہے جہاں ایک بھی کورونا متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا