کورپشن کیخلاف جنگ کی رفتار؟

0
0

2تحصیلداروں وایک پٹواری کیخلاف وفات پانے کے بعدچارج شیٹ پیش!
اے سی بی نے دلیپ سنگھ ،محکمہ مال کے عہدیداروں اور دیگران کے خلاف ایف آئی آر نمبر 04/2011میں چارج شیٹ پیش کی
لازوال ڈیسک

جموں؍اینٹی کرپشن بیورو نے دلیپ سنگھ ولد لکشمن سنگھ ساکنہ مکان نمبر 1-A/Eایکسٹنشن ترکوٹہ نگر ، جموں، اس وقت کے پٹواری مٹھی ، منوہر سنگھ ولد بلدیو سنگھ ساکنہ گول گجرال تلاب تلوجموں اس وقت کے نائب تحصیلدار مٹھی ، شانتی سروپ ولد کرم چند ساکنہ پیرمٹھا جموں اس وقت کے تحصیلدار (اے آر) جموں (مرحوم) ، سریندر گپتا ولد سائیں داس گپتا ساکنہ نائی بستی ستوری اس وقت کے تحصیلدار جموں (مرحوم) بابو رام ولدپولا رام ساکنہ گاؤں مشری والا اس وقت کے پٹواری مٹھی (مرحوم) مہنت باوا رام ملن داس چِلا بابا کھیم داس ساکنہ رام جانکی مندر ٹھاکور داورہ ادھے والا والا جموں اور دامودر داس ولد ہری رام پانڈے گاؤں کسماہی بوزرگ سیلو پولیس تھانہ لال گنج ضلع بستی اترپردیش کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ۔اس سلسلے میں شکایت کنندہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کی بنیاد پر فوری مقدمہ 21-02-2011 کو درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ واضح ہوا کہ بابا شری رام ملن داس (مہنت) رام جانکی مندر ٹھاکور داورہ ادھے والا والا جموںمندر کے پوجاری تھے اورٹھاکر دروارہ شری رام جانکی پراچین مندر ادھے والا جموںکو مندر سے وابستہ اراضی کو الگ کرنے / منتقلی / لیز سے باہر رکھنے کے کوئی اختیارات نہ تھے لیکن مہنت بابا رام ملن داس نے ناجائز فائدہ اٹھانے کے لئے اور مندر کو غلط طور پر نقصان پہنچانے کیلئے مذکورہ بالا دیگر ملزمین کے ساتھ مجرمانہ سازش کی۔ ملزم ریونیو افسران / عہدیداروں نے غیر قانونی طور پر فروخت اور لیز پر عمل کرنے کے لئے محصول جاری کیا اور بعد میں زمین کے مختلف ٹکڑوں کا داخلہ اوراس کی تصدیق کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا