کشمیر: مشتبہ جنگجوؤں کے حملے کا زخمی بی جے پی کارکن دم توڑ بیٹھا

0
0

سری نگر، 10 اگست (یو این آئی) وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں اتوار کو مشتبہ جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہونے والا بی جے پی کارکن پیر کی علی الصبح سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 38 سالہ بی جے پی کارکن عبدالحمید نجار ولد جمال نجار ساکنہ موہن پورہ پیر کی علی الصبح قریب پانچ بجے چل بسا۔انہوں نے کہا: ‘عبدالحمید نجار کو پیٹ اور ٹانگ میں گولی لگی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا