سیاسی کارکنوں پر حملے جنگجوئوں کی مایوسی کا عکاس: لیفٹیننٹ جنرل راجو

0
0

سری نگر، 10 اگست (یو این آئی) سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے سیاسی کارکنوں پر ہو رہے حملوں کو جنگجوئوں کی مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کو روکنے کے لئے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ سیاسی کارکن پر حملہ عوام پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں جنگجوئوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے نیوز 18 اردو کو ایک انٹریو میں بتایا: ‘سیاسی کارکنوں پر جو حملے ہو رہے ہیں یہ جنگجوئوں کی مایوسی کا نتیجہ ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ جنگجو مخالف آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور جن کارکنوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ سیاسی کارکن پر حملہ عوام پر حملہ ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا