عالمی بینک نے ہند-پاک آبی معاہدے میں ثالثی کرنے سے انکار کردیا

0
0

اسلام آباد، 8 اگست (یو این آئی) عالمی بینک نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاہدے کو حل کرنے کے لئے ثالثی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ عالمی بینک نے مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی رضامندی سے مناسب راستہ نکال سکتے ہیں۔روزنامہ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ورلڈ بینک کے سابقڈائریکٹر پچموتھو النگووان نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی رضامندی کے ساتھ آگے بڑھنے کا سوچنا چاہئے ۔پاکستان نے سال 2016 میں عالمی بینک سے شکایت کی تھی اور اس معاملے پر فیصلہ دینے کے لئے مستقل ثالثی اتھارٹی (سی او اے ) کی تقرری کی درخواست کی تھی جبکہ ہندوستان نے اختلافات کو حل کرنے کے لئے غیر جانبدار ماہرکمیٹی طلب کی تھی۔مسٹر النگووان نے واضح کیا کہ ورلڈ بینک کے پاس 1960 کے سندھ آبی معاہدے کے تحت یکطرفہ فیصلہ کرنے کا کوئی التزام نہیں ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا