شوپیاں میں مغوی فوجی جوان کے کپڑے پائے گئے

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں چند روز قبل مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے فوجی جوان کے کپڑے جمعے کے روز ضلع شوپیاں میں پائے گئے۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں دو اگست کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ شاکر منظور ساکنہ حرمین شوپیاں نامی ایک فوجی جوان کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا۔مغوی فوجی کے اہلخانہ نے اغوا کاروں سے ان کی رہائی کی اپیل کی تھی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مغوی فوجی کے کپڑے ان کے آبائی گھر سے تین کلو میٹر دور شوپیاں کے لنڈورہ نامی گاؤں میں ایک باغ کے نزدیک تین الگ الگ جگہوں پر رکھے گئے تھے۔مقامی اوقاف کمیٹی کے چیئرمین محمد افضل نے میڈیا کو بتایا کہ مغوی فوجی کی قمیض، پتلون اور ٹی شارٹ تین مختلف جگہوں پر پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ مغوی فوجی کے اہلخانہ نے کپڑوں کو دیکھ کر تصدیق کی کہ اغوا ہونے کے روز انہوں نے (فوجی نے) یہی کپڑے پہنے تھے۔مقامی لوگوں اور اوقاف کمیٹی نے شاکر کی رہائی کے لئے ایک معافی نامہ بھی لکھا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا