جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر مرمو کے استعفی پرادھیر رنجن چودھری نے سوالات کھڑے کئے

0
0

کلکتہ // (یواین آئی) لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو کے استعفیٰ پر کہا ہے کہ سابق آئی اے ایس افسر کو”اپنے خیالات کے اظہار“ کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست میں انتخابات سے متعلق مرمو کی طرف سے دیئے گئے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو کہا تھا کہ آئینی طور پر صرف الیکشن کمیشن ہی ایسے معاملے میں فیصلے کر سکتا ہے۔ اب انہیں ہندوستان کا نیا کنٹرولر آف آڈیٹر جنرل (سی اے جی) مقرر کیا گیا ہے۔
ادھیررنجن چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ”جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ انہوں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے یا کسی کی ہدایت پر؟ کیا وہ جموں و کشمیر کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ میرے خیال میں مرمو نے اپنے خیالات کا اظہار کرکے حکومت کو شرمندہ کردیا تھا یہ ان کی ایک بہت بڑی غلطی تھی اور انہیں ہٹا دیا گیا۔ آپ اسے ‘مرمو سنڈروم’ کہہ سکتے ہیں۔’سابق مرکزی وزیر منوج سنہا نے جمعہ کو جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا