’اب جموں وکشمیر کوئی تنازع نہیں ہے‘

0
0

ہمارا اگلا ہدف مظفر آباد، گلگت بلتستان اور اکسائے چن میں ترنگا لہرانا ہے: بی جے پی
یواین آئی

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد ہمارا اگلا ہدف مظفر آباد، گلگت بلتستان اور اکسائے چن میں بھارتی ترنگا لہرانا ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر سانبہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر موصوف نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘اب جموں وکشمیر کوئی تنازع نہیں ہے۔ اب صرف ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے والے علاقوں کشمیر اور گلگت بلتستان نیز اکسائے چن کو واپس حاصل کرنا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ ہم سب کا اگلا ہدف ہے اور ہم اپنے مقصد کو پورا کریں گے۔ جلد وہ وقت آئے گا جب مظفر آباد سے گلت بلتستان تک اور لداخ میں اکسائے چن میں ترنگا لہرایا جائے گا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا