گول پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین عملانے کی مہم کا آغاز

0
0

عوام نے ایس ڈی پی او کی سراہنا کی ،تعاون کی یقین دہانی کروائی
ملک عبدالطیف

گول؍؍ گول ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمٰن اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار کی ہدایت پر ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر گول ، پردیپ کمار کی رہنمائی میںگول قصبہ اورملحق علاقوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی۔ایس ڈی پی او کمار نے اپنی ٹیم کے ہمراء متعدد گاڑیوں کو مختلف ٹریفک قوانین کے تحت چالان کئے ۔ جن میں بنیادی طور پر نظر آنے والی خلاف ورزیاں جیسے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائیو کرنا ، سیٹ بیلٹ نہیں پہننا ، ہیلمٹ کے بغیر اور دستاویزات کے بغیر وغیرہ۔ شامل ہیںاس کے علاوہ بغیر دستاویزات کے چلنے والی متعدد گاڑیوں کو بھی اپنے قبضے میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس۔ ڈی پی او نے سب ڈویژن گول میں سماجی کام کرنے والی تنظیموں کے علاوہ میڈیا برادری سے بھی درخواست کی کہ وہ عوام خاص کر ڈرائیوروں تک ٹریفک قوانین کی جانکاری کو پہچانے و عملانے میں پولیس کا تعاون کریں ۔ علاوہ ازیں مقامی لوگوں نے ایس ڈی پی او گول اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ جنہوں نے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لئے قدم اٹھایا۔ اور عوامی مفاد میں کسی بھی مسئلے پر صحت مند تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا