پانچ اگست تاریخ کا سیاہ باب، جمہوریت اور آئین کے قتل کا ایک سال: نیشنل کانفرنس

0
0

سری نگر، // (یو این آئی) نیشنل کانفرنس نے 5 اگست کو تاریخ کا سب سے سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب یکطرفہ، غیر جمہوری اور غیر آئینی اور جبری طور پر جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا گیا اور پارٹی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کے بحالی کے لئے پُرامن اور آئینی جنگ لڑے گی۔

5 اگست 2019 کے اقدامات کو جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، عزت اور وقار پر غیر جمہوری حملہ قرار دیتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات جس انتہائی غیر جمہوری انداز میں اٹھائے گئے اُس سے اُن وعدوں سے انحراف کیا گیا جو جموں و کشمیر اور متحدہ بھارت کے درمیان رشتوں کی بنیاد پڑنے کے وقت یہاں کے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے اور یہ اقدام کسی دھوکے اور فریب سے کم نہیں تھے۔

پارٹی نے کہا کہ یہ وعدے اور یقین دہانیاں ملک سے آئے تھے، جن کی آئین کے ذریعہ ضمانت دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا