بانہال میں درندگی کی انتہا ، جنسی زیادتی کے بعد دوشیزہ کا قتل

0
0

ایک ماہ بعد ملی مقتولہ کی لاش،درندگی کامظاہرہ کرنے والے دونوںمجرم گرفتار
ملک شاکر/اجمل ملک

بانہال ؍؍ ضلع رام بن کے سب ضلع بانہال میں ایک وحشیانہ حرکت سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈولیگام بانہال کے بالائی جنگلات شنکوٹ کے جنگل میں لڑکی کو جنسی زیادتی کاشکا ر بنانے کے بعد قتل کردیا گیا ۔اس خبر کے پھیلتے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع رام بن کے سب ضلع بانہال میں بھی ایسے جرائم انجام دئیے جا رہے ہیں اور کیا بانہال کی سرزمین پر بھی وحشی درندے انسانیت کا قتل کر رہے ہیں اور لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایسے جرائم انجام دینے والے درندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے تاکہ انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعات پر روک لگائی جائے۔تاہم پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں کی پہچان عاشق حسین ولد غلام محمد بٹ ساکنہ کاستی گڑھ ڈوڈہ اور نثار احمد ولد غلام حسن ساکنہ چنجلو بانہال کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق ملزمین نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے ۔ مقامی پولیس کیس سے جڑے ہر ایک پہلو کی چھان بین کررہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ماہ دو دن بعد ایک چرواہے نے لڑکی کی نعش کو جنگل میں دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع کی ۔ جبکہ لڑکی کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں کوئی بھی رپورٹ درج نہیں کی ہے ۔ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے بانہال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جرم میں ملوث تمام افراد کے خلاف پولیس اپنا کام جاری رکھے گی اور ملوث پائے جانے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی رام بن بانہال پولیس کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بانہال و دیگر اس کیس سے جڑے آفیسران کی سراہنا کی جس طرح سے انہوں نے فوری کارروائی عمل میں لا کر اپنا اہم کردار نبھایا اور ساتھ میں ہی ان مقامی لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا ۔ پولیس نے اس کیس میں نثار احمد اور عاشق حسین کے خلاف دفہ 376,302 کے تحت ایف ائی آر نمبر 115/2020 درج کر لی ہے اور اس کیس میں مذید تحقیقات جاری ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا