تعلیمی سال 2020-21 ء میں لداخ یوٹی کے طلبا ء کیلئے 24انجینئر نگ اور 35 میڈیکل نشستیں مخصوص
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج تعلیمی سال 2020-21ء کے لئے پیشہ وارانہ اداروں کی لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے طلاب کے لئے نشستوں مخصوص رکھنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جموںوکشمیر ریزرویشن ایکٹ و قواعد و ضوابط کے تحت پیشہ وارانہ اداروں میں نشستیں مخصوص رکھی جاتی ہے جس میں جموںوکشمیر تنظیم نو کے بعد ترمیم کی گئی ۔ اب یہ ایکٹ اوراس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اطلاق لداخ یونین ٹریٹری پر نہیں ہوگا۔یونین ٹریٹری لداخ میں پیشہ وارانہ اداروں کی دستیاب نہ ہونے کے پیش نظر اور حکومت ہند کی جانب سے تشکیل دی گئی مشاروتی کمیٹی کی سفارشات کے تحت لداخ یوٹی کے طلاب کے لئے جموںوکشمیر کے انجینئر نگ اور میڈیکل کالجوں میں چار فیصد نشستیں مخصو صی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔فیصلے کے تحت انجینئرنگ کالجوں میں 24 جبکہ میڈیکل کالجوں میں 35نشستیں کل دستیاب نشستوں میں سے گھٹائی جائے گی اور جموںوکشمیر میں رہنے والوں کے لئے جموں وکشمیر ریزرویشن ایکٹ اور قواعد و ضوابط کے تحت باقی ماندہ سیٹیں جموں وکشمیر مین رہنے والوں کے مخصوص رکھی جائیں گی۔جی اے ڈی کو اس ضمن میں لداخ انتظامیہ کو جانکاری دینے کے لئے کہا گیا۔لداخ کے طلاب کے لئے نشستیں مخصوص رکھنے سے متعلق چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر بورڈ آف پروفیشنل ایگزامنشین ( بواو پی ای سی ) لداخ انتظامیہ کے ساتھ داخلہ اور ریزرویشن پالیسی سے متعلق معاملات طے کرنے کے لئے کہا۔محکمہ سماجی بہبود ، قانون انصاف و پارلیمانی امور اکے انتظامی سیکرٹری اور دیگرمتعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے