بائیک حادثے میں دو کمسن بھائی شدید زخمی

0
0

رام بن ضلع ہسپتال منتقل،بائیک سوارفرار،تلاش جاری
ملک عبدالطیف

گول؍؍ گول امکلا موڑ کے نزدیک آرمی کیمپ ایشکنڈ میں آج ایک دلدوز سڑک حاثہ میں بائیک حادثے میں دو بھائی شدید زخمی ہوئے۔ بتایاجاتاہے کہ دو موٹر سائیکل سوار جو تیزی سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔اس دوران ان سے موٹرسائیکل بے قابوہوئے اوریہ موٹر سائیکل سڑک سے باہرنکل گئے جہاں دوکمسن بھائی عادل احمدعمر چھ سالہ اورطیب عمرنوسال پسران محمدلطیف تراگوال کھیل رہے تھے اوردونوں کمسن بھائی شدیدزخمی ہوئے جہاں سے انہیں فوری طورپرسی۔ایچ۔ سی گول لایا گیا اور یہاں سے عادل احمدعمرچھ سال کوشدیدزخمی حالت میں رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا۔ اس حادثہ پرسماجی اورسیاسی حلقوں میں کافی تشویش پائی گئی اوراس طرح سے لاپرواہ نوجوانوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی جارہی ہے۔ گول کی مختلف سڑکوں پربناء نمبر اورکاغذات کے موٹر سائیکل کمسن بچے چلا رہے ہیں اس پرلوگوں نے کاروائی کی مانگ کی۔ وہیں ایس ایچ اوگول نے کہاکہ جائے موقعہ سے موٹرسوسائیکل سوارگاڑیوں کوچھوڑ کرفرارہوئے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا