( عبد الرحیم برہولیا پریس ریلیز)نور اردو لائبریری حسن پور گنگھٹی بکساما ویشالی کے زیر اہتمام لائبریری کے سابق صدر ماسٹر محمد ضیاء الہدیٰ ضیاء رحمۃ اللہ علیہ (م ۲۸/جنوری ۲۰۱۸ء)کی سوانح حیات پر مشتمل اکابر،علماء، دانشور، اساتذہ اور اعزو اقرباء کی تحریروں کا اجراء ۴/اگست ۲۰۲۰ء مطابق ۱۳ ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ بروز منگل بوقت ۵/بجے شام لائیبریری کے صحن میں ہوگا، ان تحریروں کو ملک کے نامور عالم دین، دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد کے مؤقر استاذفقہ و حدیث،مشہور خطیب اور مرحوم کے بڑے صاحبزادہ مولانامفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری نے "ماسٹر محمد ضیاء الہدیٰ ضیاء اچھے انسان بہترین معلم "کے نام سے مرتب کیا ہے، اجراء کی اس تقریب کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہونا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسے بہت محدود پیمانے پر ویبنارکے ذریعہ عمل میں لایا جارہا ہے اس ویبنار میں امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھاڑکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی،مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی،مولانامظاہر عالم قمر،مولانامحمد انوار اللہ فلک قاسمی،پروفیسر ممتاز احمد خاں جناب انوار الحسن وسطوی،پروفیسر کامران غنی صبا ،قمر حاجی پوری ممبئ،مولانا عبد الرافع قاسمی،مولانا قمر عالم ندوی،مولانا امام الدین ندوی،مولانا مفتی محمد ظفر الہدیٰ قاسمی،ماسٹر عبد الرحیم برہولیا ھدی خاندان کے ارکان اور اعز و اقرباء حصہ لیں گے اورماسٹر صاحب مرحوم کی ملی، سماجی،مذہبی، تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے جس سے نئ نسل کو موجودہ حالات میں زندگی گزارنے کے سلسلے میں اچھی رہنمائی ملے گی۔یہ اطلاع مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں کے استاذ ، نوراردو لائبریری حسن پور گنگھٹی،کے نگراں،الھدی فروغ اردو کوچنگ سینٹر ویشالی کے بانی و سرپرست نے دی ہے۔