راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے فوجی جوان جاں بحق

0
0

جموں، یکم اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہفتے کی علی الصبح ایل او سی پر راجوری سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی فائرنگ سے سپاہی روہن کمار شدید طور پر زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا