رہبر تعلیم ٹیچرز فورم زونل یونٹ بانہال کی آن لائن میٹنگ منعقد

0
0

ممبر شپ مہم میں حصہ لینے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا

بانہال // بانہال میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ایک آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اساتذہ کے مختلف مسائل اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا – میٹنگ میں فورم ممبر شپ مہم کے دوران زون بانہال  کے اساتذہ کا اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی تک تقریباً 75 فیصدی کے قریب اساتذہ نے اپنی ممبر شپ حاصل کی ہے اور باقی بچے اساتذہ سے بھی فوری طور پر ممبر شپ حاصل کر نے کی اپیل کی گئی ہے – میٹنگ سے بولتے ہوئے فورم عہداران نے کہا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ہی اساتذہ کی واحد نمایا تنظیم ہے جس نے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق اور وقار کو بحال کر نے کے ساتھ ساتھ دور دراز کے علاقوں تک تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اپنا بہترین کردار نبھایا ہے – مقررین نے کہا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز ہی جموں کشمیر کے اساتذہ کی وہ نمائندہ تنظیم ہے جو روز اول سے ہی اساتذہ خاص کر رہبر تعلیم اساتذہ کے حقوق کی بحالی کے لئے میدان عمل میں محو جستجو ہے – فورم عہداران نے کہا کہ فورم چیرمین فاروق احمد تانترک کی قیادت میں اس تنظیم نے جو سنگ میل طے کئے ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہیں۔ اس

موقع پر فورم زونل صدر بانہال بہار احمد میر کی قیادت میں منعقد آن لائن میٹنگ میں نائب صدر سجاد حسین بہرو، جنرل سیکرٹری شوکت علی تانترے، ترجمان اعلیٰ محمد اقبال داربو ، ترجمان رئیس احمد شیخ، سینئر ایگزیکٹو محمد امین نائیک، سجاد احمد پرہنو، نواز شریف،سجاد وانی ، بلال احمد پڈر، کے علاوہ ضلع جنرل سیکرٹری شفقت نثار ،یو ٹی فورم میڈیا انچارچ مظفر وانی کے علاوہ دیگر زونل ممبران نے شرکت کی – اس موقع پر مقررین نے فورم چیرمین فاروق احمد تانترے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل دور میں جس منظم اور قائدانہ صلاحیت کے ساتھ اُنہوں نے اساتذہ کے معملات کو حل کیا ہے اس کے لئے وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں – ان کے علاوہ جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان، سٹیٹ سیکرٹری ظہور الدین بیگ، وضلع صدر رام بن فاروق احمد رونیال کے بھر پور تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے – فورم ممبران نے اساتذہ کو فورم کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کی  اپیل کی – اس موقع پر فورم ممبران نے اساتذہ برادری کو پیشگی عید مبارک دیتے ہوئے کورونا وائرس کو لیکر  انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر کو اپنانے اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کر نے کی بھی تلقین کی گئی –
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا