گورنرنے اسمبلی کے اجلاس بلانے کی ریاستی حکومت کی تجویز کو واپس لوٹایا

0
0

یواین آئی

جے پور؍؍ راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریاستی حکومت کی تجویز کو واپس کردیا ہے۔یہ تجویز کابینہ اجلاس کے بعد تیسری بار گورنرکوکچھ نکات اور وضاحت کے ساتھ کو بھیجی گئی تھی، لیکن ابھی اجلاس طلب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم گورنر نے مشروط اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس وقت گورنر ایوان کا اجلاس نہیں بلانے والے ہیں لہذا اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔کانگریس گورنر ہاؤس پر مسلسل اجلاس بلانے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن اب تک اس میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ اس سے ٹکراؤ بڑھنے کے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اس سے قبل، وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ پیسہ کے زور پر ایم ایل اے خرید کر حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا