مودی نے رافیل طیاروں کا ملک کی زمین پر خیر مقدم کیا

0
0

نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز فرانس سے پانچ جنگی ’رافیل‘ طیاروں کے ملک کی زمین پر اترنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت سے بڑھ کر نہ کوئی کار خیر ہے، نہ کوئی روزہ ہے اور نہ کوئی ’یگیہ‘ (ہوَن، پوجا) ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر سنسکرت کے ایک شلوک کا ذکر کیا اور رافیل طیاروں کا ہندوستان کی سرزمین پر خیر مقدم کیا۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،’ راشٹر رکشاسمہ پنیہ، راشٹر رکشاسمہ ورتم، راشٹر رکشاسمہ یگّیو، درِشٹو نَیو چ نَیو چ۔ نبھہ: اِسپِرشہ دیپتم… سواگتم! ہیشٹیگ رافیل اِن انڈیا‘۔غور طلب ہے کہ فرانس سے خریدے جانے والے 36 رافیل طیاروں میں سے پہلی کھیپ کے پانچ طیارے آج امبالہ واقع فضائیہ ایئربیس پر پہنچے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا