’حریت لیڈران پاکستان کے کٹھ پتلی ہیں‘

0
0

یہ لوگ یہاں کے بے گناہوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں: رویندر رینہ
یواین آئی

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے حریت کانفرنس کے لیڈران کو پاکستان کے کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار پاکستان کی طرف سے معمر مزاحمتی لیڈر سید علی گیلانی کو ملک کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ سے سرفراز کرنے کے لئے منظور شدہ قرار داد کے رد عمل میں کیا ہے۔بتادیں کہ رویندر رینہ کا ماہ رواں کے اوائل میں کشمیر سے واپس لوٹنے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔موصوف نے یہاں منگل کے روز میڈیا کو بتایا: ‘پاکستان کی طرف سے جو اعلیٰ سویلین ایوارڈ سید علی گیلانی کو دیا گیا ہے، سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حریت لیڈران پاکستان کے کٹھ پتلی ہیں اور پاکستان کے اشاروں پر ہی ناچتے ہیں’۔مسٹر رینہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ان لوگوں کو بھاری رقم مل جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘حریت کو پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر میں بے گناہوں کے قتل کے لئے بھاری رقم ملتی ہے، یہ لوگ یہاں کے بے گناہوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں’۔موصوف صدر نے کہا کہ حریت لیڈران ہی نوجوانوں کو پتھر بازی پر اکساتے ہیں اور پاکستان ان کے کاندھوں پر ہی اپنے ایجنڈے کو چلا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستانی سینیٹ میں معمر حریت لیڈر سید علی گیلانی کو ملک کے سب سے بڑی سویلین ایوارڈ ‘نشان پاکستان’ سے نوازنے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور ہوئی ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نوازا جائے اور ان کی جد وجہد کو قومی و صوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے قریب بنی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی سے موسوم کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا