ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات 15 لاکھ سے تجاوزکرگئے

0
0

نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی خوفناک ہوتی صورت حال کے درمیان منگل کے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور صرف دو دن میں ہی کورونا انفیکشن کے معاملات اب ایک لاکھ سے زیادہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے پہلے بھی، دو دن کے اندر اندر ایک لاکھ سے زیادہ نئے معاملات کی اطلاع ملی تھی اور اتوار کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
اب تک کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1505061 ہے اور 33595 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 960100 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا