7اموات کیساتھ کل تعداد312تک پہنچی

0
0

615نئے مثبت معاملات ، اب تک9928مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیرمیں پچھلے24گھنٹوں کے دوران145مسافروں سمیت615نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کیساتھ ہی مثبت معاملات کی کل تعداد18920تک جاپہنچی ہے جبکہ مزید7افراد زندگی کی جنگ ہارگئے اورجان بحق ہونے والوں کی کل تعداد312تک پہنچ چکی ہے،مسافروں کے معاملات میں بڈگام74معاملات کیساتھ سرفہرست رہا جبکہ جموں میں27مسافر مثبت آئے ہیں،دیگر معاملات میں ضلع سرینگر 204کیساتھ سرفہرست رہا،پچھلے24گھنٹوں کے دوران411مریضوں نے کوروناکوشکست دیکرشفایابی پائی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے615نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے479کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 136کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد17820تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے17920معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7680 سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک9928اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد312تک پہنچ گئی ،جن میں سے 289کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور23کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید411مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے41اور کشمیر صوبے کے 370اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 581707ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26؍جولائی2020ء کی شام تک 563787نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک354869افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 44,429اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ12اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔7680کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ40180 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق262256اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 4002معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2331سرگرم معاملات ہیں ۔1583 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ88 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1772ہوئی ہیںجن میں سے 545سرگرم معاملات ہیں اور63مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1164صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں1445مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں447سرگرم معاملات ہیںاور 972صحتیاب ہوئے ہیںاور26 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 1390 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں473 سرگرم ہیں اور 897صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 20کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1176 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں353 سرگرم ہیں۔ 802شفایاب ہوئے ہیں اور21کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 1035ت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 344 سرگرم معاملات ہیں اور674صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 17 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 1219معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں592 سرگرم معاملات ہیں اور 610مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ17کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1128ہوئی ہیںجن میں سے 495سرگرم ہیں اور611اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ22 کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 632مثبت
معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے213سرگرم معاملات ہیں ، 410مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 09 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 349 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں146سرگرم معاملات ہیں اور 197 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 06 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 860مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں359سرگرم معاملات ہیں اور486صحت یاب ہوئے ہیںاور15کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 394 ہوئی ہیں جن میں سے 94معاملات سرگرم ہیں۔ 299اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورکٹھوعہ میں465مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 162سرگرم معاملات ہیںاور 302اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ رام بن میں487معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 238سرگرم معاملات ہیں اور249 شفایاب ہوئے ہیں ۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک557مریض پائے گئے ہیںجن میں 432معاملے سرگرم ہیں اور 123مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 374 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 171سرگرم معاملات ہیں اور 202اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں184معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 46سرگرم معاملات ہیں جبکہ137مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 242 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے122معاملات سرگرم ہیں جبکہ118مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی103معاملات سامنے آئے ہیں جن میں48سرگرم ہیں اور55 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔کشتواڑ میں106 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں69 معاملے سرگرم ہیں اور37 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا